یاسمین راشد کا 9 مئی کیسز میں سزاؤں کی معطلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات کے تین مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اور سزائیں حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں سزاؤں کی معطلی کی درخواست کی ہے۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزاؤں کی معطلی تک ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا جائے۔