پنجاب میں سیلابی تباہی: ہزاروں بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں متاثر

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے مختلف اضلاع میں دریاؤں کی طغیانی سے بدترین سیلابی صورتحال جاری ہے، جس میں 20 لاکھ افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کے باعث ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا، جس سے سیالکوٹ، وزیرآباد، اور چنیوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی پھیل گئی۔ ملتان میں سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے، جبکہ دریائے راوی اور ستلج میں بھی طغیانی جاری ہے۔ حکام نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ صوبے میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔