تیانجن (رم نیوز)چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس دوران ایرانی صدر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سفارت کاری کو تناؤ میں کمی کا واحد حل قرار دیا۔