کراچی: پانی کے گڑھے میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق، گٹر سے لڑکے کی لاش برآمد

کراچی(رم نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات کے قریب ایک پانی کے گڑھے میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام نے بچی کی لاش اسپتال منتقل کر دی، جبکہ شہریوں نے حکام سے گڑھوں کو بند کرنے اور حفاظتی تدابیر کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب سلطان آباد نیو حاجی کیمپ میں کھلے گٹر سے 12 سالہ ابوبکر کی لاش ملی، جو تین دن سے لاپتہ تھا۔ ابوبکر پھل فروش کا بیٹا اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔