مانسہرہ (رم نیوز)مانسہرہ میں موسلادھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا، جس سے گھروں اور بازاروں میں پانی داخل ہوگیا۔ 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور ایک مدرسہ بھی ریلے کی زد میں آیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔ این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مزید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔