لاہور (رم نیوز)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے اب تک 41 افراد جاں بحق اور 24 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3243 دیہات زیر آب آ گئے۔ صوبے بھر میں 395 ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ہیڈ محمد والا اور ہیڈ تریموں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، کئی بستیاں اور رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں جبکہ لاہور-فیصل آباد جی ٹی روڈ بھی ٹوٹ گئی۔
راوی، چناب اور ستلج میں 5 ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔