سیلابی تباہی: 3243 دیہات زیرِ آب، لاکھوں لوگ متاثر

لاہور(رم نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں حالیہ سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 26 اگست سے اب تک 41 افراد جاں بحق اور 24 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ 3243 دیہات شدید متاثر ہوئے جبکہ 395 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے اور بعض بندوں میں شگاف ڈالنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پانچ ستمبر تک بڑے سیلابی ریلا کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں پہنچنے کا خدشہ ہے۔