چناب میں سیلابی ریلا، جنوبی پنجاب میں ہائی الرٹ

لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھنگ، بھوانہ، شجاع آباد اور مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں اور فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ دریائے سندھ میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے اور ٹھٹھہ کے کچے علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں۔