اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کی کٹائی اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی ارکان احتجاجاً واک آؤٹ ہو گئے۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت نے بڑے پل اور ہسپتال بنائے ۔ وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایا کہ وزیر اعظم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں۔