ڈارفر(رم نیوز)مغربی سوڈان کے مَرا پہاڑوں میں شدید بارش کے بعد پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 1 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوڈان کے باغی گروپ لبریشن موومنٹ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ علاقہ پہلے ہی سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان خانہ جنگی سے متاثرہ ہزاروں افراد کی پناہ گاہ تھا، اور اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی نے سوڈان میں قحط سالی اور بڑے پیمانے پر بے گھری کا سبب بنایا ہے۔