ملتان (رم نیوز)پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ خانیوال کے قریب ہیڈ سدھنائی پر اگلے 2 سے 4 گھنٹے نہایت اہم ہیں، اور شام تک ریلا ہیڈ محمد والا، ملتان پہنچنے کا امکان ہے۔متعلقہ مقامات پر ڈائنامائٹ نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ شگاف سے سیلابی دباؤ قابو میں رہے۔ ہیڈ تریموں، ہریکے اور فیروز پور پر بھی سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔