بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر دوبارہ پاکستان سے رابطہ

اسلام آباد(رم نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں بڑھتی ہوئی سیلابی صورتحال پر پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

وزارتِ آبی وسائل نے صورتحال کے پیش نظر 28 محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے اسی معاملے پر پاکستان سے سفارتی رابطہ کیا تھا۔