وادی داریل میں بارش کے بعد سیلاب، 20 گھر متاثر

دیامر(رم نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے 20 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 5 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیلاب سے فصلیں، درخت اور واٹر چینل بھی متاثر ہوئے جبکہ مویشی خانے اور مویشیوں کو نقصان پہنچا۔ متعدد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے شہریوں کو ندی نالوں کے قریب جانے اور ہوٹلوں میں قیام سے گریز کی ہدایت کی ہے