اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور کنول شوذب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں سماعت کے دوران دونوں درخواست گزاران پیش نہ ہوئے، جس کے باعث عدالت نے درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دی۔ یاد رہے کہ یہ درخواستیں عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔