کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع، دو ماہ میں مکمل ہونے کا وعدہ

کراچی(رم نیوز)میئر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام یکم ستمبر سے شروع ہو چکا ہے اور منصوبے کے مطابق دو ماہ میں تمام سڑکیں مکمل ہو جائیں گی۔

میئر کے مطابق 106 سڑکوں پر لیولنگ اور کارپیٹنگ کا کام جاری ہے جو بارش کے بعد مکمل ہوگا۔ شہر میں بارش کے پانی سے نمٹنے کے لیے چار رین ایمرجنسی سینٹرز اور 3 لاکھ گیلن گنجائش والے رین ہارویسٹنگ ٹینک قائم کیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی حکومت کی دلچسپی کم ہے اور ریڈ لائن منصوبے میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے تکمیل میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں، تاہم کوشش ہے کہ جنوری کے آخر تک سڑکیں کلیئر کر دی جائیں۔