نیا مون سون سسٹم کراچی کے قریب، بارش کا امکان 7 ستمبر سے

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال سے آنے والے مون سون سسٹم کے تحت کراچی اور جنوب مشرقی سندھ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مون سون ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب ہے اور مغرب و شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے، جو 6 یا 7 ستمبر کو بھارتی راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں حتمی بارش کی پیشگوئی سسٹم کے قریب آنے کے بعد جاری کی جائے گی، جب کہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔