افغان مہاجرین کی واپسی فوری روکی جائے:خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(رم نیوز)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری طور پر روکا جائے کیونکہ افغانستان حالیہ زلزلے اور غربت سے شدید متاثر ہے اور مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت متاثرہ افغانوں کی امداد کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے افغان سفیر سے ملاقات میں 35 ٹرک امدادی سامان اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔