لاہور(رم نیوز)این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں غیر معمولی پانی کے بہاؤ کے باعث الرٹ جاری کیا ہے۔ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3,35,000 کیوسک سے زائد ریکارڈ ہواہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بورے والا، عارف والا اور بہاولنگر میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، جس سے زرعی زمینیں، دیہی آبادی اور کمزور انفراسٹرکچر نمایاں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر بھی ہائی فلڈ اور درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کے امکانات ہیں۔