بیجنگ(رم نیوز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور پانچ اقتصادی راہداریوں پر مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر سی پیک فیز-2، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، آئی ٹی اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں میں چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کے ارادے سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور 2026 میں 75ویں سالگرہ شاندار انداز میں منانے پر اتفاق کیا۔