لاہور(رم نیوز)بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے اضافی پانی سے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں طغیانی آگئی، متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، منڈی بہاؤالدین میں 2 نوجوان ڈوب گئے۔ شجاع آباد، خانیوال، اوچ شریف اور لیاقت پور سمیت کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے جبکہ تریموں بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم پانی کی شدت سے مشکلات بڑھ گئیں۔