کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,073 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 53 ہزار 739 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان معیشت میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس 152,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔