لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے 6 سے 9 ستمبر تک مون سون کے 10ویں سپیل کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مری، گلیات سمیت کئی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔