ملتان(رم نیوز) شیر شاہ بند پر پانی کی سطح 394 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس سے متعدد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں اور شجاع آباد کینال میں بھی پانی کی بلند سطح برقرار ہے۔
محکمہ انہار نے شہریوں کو محتاط رہنے اور انخلاء کے عمل میں تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شیر شاہ ٹول پلازا کی سڑک کی ایک سائیڈ بند کر دی گئی ہے اور عارضی رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے دسویں سپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 6 سے 9 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔