لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح یا ماہی گیری سے گریز کریں۔دریائے چناب، راوی اور ستلج کے مختلف ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔