نیپال میں فیس بک سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی

کھٹمنڈو(رم نیوز)نیپالی حکومت نے فیس بک اور دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ پلیٹ فارمز حکومت کے ساتھ اشتراک نہیں کر رہے اور ان کے ذریعے افواہیں اور نفرت انگیز مواد پھیلایا جا رہا ہے، جس سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے۔

حکومت نے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن، مقامی رابطہ کار اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی مہلت دی تھی، لیکن عدم تعاون کی صورت میں پابندی عائد کردی گئی۔ نیپال کی 3 کروڑ کی آبادی میں سے تقریباً 90 فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے پابندی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔