اسلام آباد (رم نیوز) ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء پاکستان عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں سے ہوا، مزارِ قائد اور یادگارِ شہداء پر تقریبات منعقد ہوئیں۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔