موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، حالانکہ ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے جلالپور پیروالا میں کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کی اور ریسکیو و ریلیف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔