اسلام آباد (رم نیوز)صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی، جو یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوگا۔ یہ ترمیم چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے اطلاق کی وضاحت کے لیے کی گئی ہے۔
صدر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی، جس کے ذریعے ادارے کی تنظیم نو اور گورننس بہتر بنائی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے میں کارکردگی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔