بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، جلال پور پیروالا سمیت جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیر آب

لاہور/ملتان (رم نیوز)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی۔ چناب میں تیز بہاؤ کے باعث جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا، جس سے 60 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ملتان، مظفرگڑھ، جھنگ، بہاولپور، قصور اور راجن پور میں سینکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو کے مطابق اب تک 2 ملین افراد اور 15 لاکھ سے زائد جانور محفوظ مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔