گڈو بیراج پر 9 ستمبر کو پانی کی سطح عروج پر ہوگی، 8 لاکھ کیوسک کی تیاریاں

کراچی (رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر 9 ستمبر کو پانی عروج پر ہوگا اور 8 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقے سے لوگ پہلے ہی منتقل ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کام جاری ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے۔