اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر یوم بحریہ پاک بحریہ کی بہادری اور قربانیوں کا دن ہے۔ انہوں نے "آپریشن دوارکا" کو پاک بحریہ کی تاریخ کا درخشندہ باب قرار دیا، جس میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کی گئیں۔محسن نقوی نے کہا کہ آج پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی سمندری سرحدوں کا مضبوط دفاع کر رہی ہے۔