کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہری محتاط رہیں: محکمہ موسمیات

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کراچی میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈپریشن تھرپارکر میں موجود ہے، جو اگلے 24 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو گا۔ 10 ستمبر تک سندھ کے جنوبی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر پنجند، تریموں، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد و اخراج میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب اور حب ڈیم، دادو میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔