بھارت کی آبی جارحیت جاری، ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

لاہور (رم نیوز)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ وزارت آبی وسائل نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن نے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورتحال کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔