لاہور (رم نیوز)پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حکومتی امیدوار رانا ثناء اللہ کو 263 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ کامیابی کے لیے 182 ووٹ درکار ہیں۔ اپوزیشن امیدوار سلمیٰ اعجاز کو صرف 100 ووٹ ملنے کی توقع ہے۔اپوزیشن نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں کل نشستیں 371 ہیں، جن میں سے 363 پر اراکین موجود ہیں۔ حکومتی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہے، جس کے باعث رانا ثناء اللہ کی کامیابی یقینی سمجھی جا رہی ہے۔