اسلام آباد(رم نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے عمران خان کی 9 مئی، اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم 7 اکتوبر تک برقرار رکھا۔بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدوں کے الزام پر بھی ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ کا عندیہ دیا ہے۔