کراچی(رم نیوز)نیو کراچی سیکٹر ایٹ اے میں الزیب گارمنٹس فیکٹری میں شدید آگ لگنے سے عمارت منہدم ہو گئی۔ ملبے تلے ریسکیو اہلکاروں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں پانی اور فوم کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دھماکے میں 6 فائر فائٹرز اور ایک کیمرہ مین زخمی ہو گئے ہیں۔