پاکستان(رم نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے، جس کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دی ہے۔ اس کے بعد پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج اور دیگر دریاؤں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہریکے، فیروزپور اور گنڈا سنگھ والا میں سیلاب کی صورتحال شدید ہے جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی دریاؤں میں طغیانی جاری ہے۔ انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔