اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے اور کسانوں کے لیے مالی معاونت پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں سے جی ایس ٹی، ایف سی سرچارج، فکس چارجز، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بلوں پر ٹیکس فوری طور پر معاف کیے جائیں گے۔
حکومت نے سیلاب سے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان کے ازالے کے لیے کسان پیکیج لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ رانا تنویر کے مطابق 7 سے 10 روز میں متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر کے امداد دی جائے گی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق چاول کی فصل کو سب سے زیادہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں فصلوں کو 18 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔