ابوظہبی (رم نیوز)ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔افغانستان نے 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، صدیق اللہ 73 اور عظمت اللہ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 94 رنز تک محدود رہی۔ بابر حیات 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فضل الحق فاروقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایشیا کپ کا یہ ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔