خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز)سیکیورٹی فورسز نے مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔