لاہور / ملتان / بہاولپور(رم نیوز) پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا اور علی پور میں امدادی کشتیاں الٹ گئیں، حادثے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 9 افراد لاپتہ ہو گئے۔سی پی او ملتان کے مطابق جلالپور پیروالا کے 90 فیصد دیہی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور شہر چاروں طرف سے پانی میں گھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے بہاولنگر کی دریائی پٹی کے 145 دیہات متاثر، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، سڑکیں اور اسکول بند ہو گئے۔ متاثرین کو خوراک، ادویات اور چارے کی قلت کا سامنا ہے۔ادھر ملتان کے علاقے گردیز پور سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو دو روز قبل سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا۔
خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں سیلاب متاثرین کی کشتیاں الٹ گئیں، موہانہ سندیلہ میں کشتی الٹنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، 18 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔