قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی(رم نیوز)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب حقیقت بنایا۔صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں قائداعظم کی قیادت، سیاسی جدوجہد اور نظریہ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم پر زور دیا کہ وہ اتحاد، برداشت اور جمہوریت کے اصولوں پر عمل کرے۔