کراچی ہمارا ہے، مسائل کے حل کے لیے سب کو ساتھ چلنا ہوگا، میئر کراچی

کراچی (رم نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اختیارات کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دی جائے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب کنال، شاہراہِ بھٹو اور قائد آباد میں ترقیاتی کام جاری ہیں، 106 سڑکوں کی مرمت کا منصوبہ ہے، بارش سے نقصان کے بعد مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔ اتوار سے مرمتی کام دوبارہ شروع ہوگا۔