سلامتی کونسل کی دوحہ پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا نام لیے بغیر بیان جاری

نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، تاہم بیان میں اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا۔ یہ بیان پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تیار کیا گیا، جسے امریکا سمیت تمام 15 ارکان نے منظور کیا۔بیان میں قطر کی خودمختاری کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے حملے کو قطر کی سلامتی اور عالمی امن کے خلاف قرار دیا۔قطری وزیراعظم نے اسے سفارتکاری کی توہین اور جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کہا۔امریکا نے حملے کو افسوسناک قرار دیا، مگر حماس کا پیچھا کرنا جائز قرار دیتے ہوئے حماس سے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔