پاکستان نے بھارت کی آبی دہشتگردی پر عالمی برادری سے مدد مانگ لی

نیویارک (رم نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بھارت کو حالیہ سیلابی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جو سندھ طاس معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ بھارت معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئر کرنے کا پابند ہے، مگر وہ ایسا نہیں کر رہا۔ پاکستان کو یقین ہے کہ عالمی برادری اس موقع پر اس کا ساتھ دے گی۔پاکستانی مندوب نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جارح اور قابض ریاست ہے جو اقوام متحدہ، عالمی عدالتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی دھمکاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ثالثی کرنے والے ملک پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اور سلامتی کونسل کو استعمال کر کے اپنی غیر قانونی کارروائیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔