دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ ٹی20 میں پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گا۔ عمان پہلی بار ایشیا کپ میں حصہ لے رہا ہے جبکہ پاکستان حالیہ سہ ملکی سیریز کی فتح کے بعد پر اعتماد ہے۔پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کو بیٹرز کے لیے سازگار قرار دیا ہے۔ عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے کہا کہ ٹی20 میں کوئی بھی نتیجہ ممکن ہے اور ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے بڑا موقع ہے۔
ایشیا کپ: پاکستان آج عمان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا
