دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، نوشہرو فیروز کی کئی بستیاں زیرِ آب، لوگ نقل مکانی پر مجبور

نوشہرو فیروز(رم نیوز)دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نوشہرو فیروز میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں اور مقامی لوگ محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق نوشہرو فیروز سے 3 لاکھ کیوسک کا پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔کشمور میں بھی سیلابی صورت حال برقرار ہے، جبکہ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 65 ہزار 576 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں اپ سٹریم میں پانی 5 لاکھ 12 ہزار 662 کیوسک پر ہے۔