سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ریلیف پورے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔

اسی طرح، حکومت نے اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو اربن فلڈنگ اور جنگلات کے کٹاؤ پر فوری اقدامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ صوبوں کو کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان کے اہداف تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ سیلابی خطرات کو کم کیا جا سکے۔