کراچی (رم نیوز)کراچی کے بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں مون سون سسٹم کے تحت بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہوئی اور مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان باقی ہے۔ شہر کے دیگر حصوں میں بارش کی توقع نہیں، جبکہ آسمان جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔