دبئی(رم نیوز)پاکستان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ پاکستان نے 160 رنز بنائے، محمد حارث 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ صائم ایوب، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔